30 January 2017 - 11:58
News ID: 426004
فونت
مصر نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے نتائج کے بارے میں خبر دار کیا ہے
عبد الفتاح السیسی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے جنوبی مصر میں نوجوانوں کے سلسلے میں منعقدہ آسوان کانفرنس کے موقع پر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے قدس منتقل کئے جانے کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ موجودہ صورت حال کو مزید پیچیدہ کردے گا-

عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ  فلسطینیوں کے لئے قیام امن علاقے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور قاہرہ ، علاقے کے حالات کو پیچیدہ ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گا- امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کا وعدہ کیا تھا -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬