‫‫کیٹیگری‬ :
30 January 2017 - 23:59
News ID: 426015
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے صھیونیوں سے مقابلہ استقامت کی اولویت قرار دیا اور کہا کہ ہم غاصب صھیونیت کا ھر میدان مقابلہ کریں گے ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے الجیه علاقہ میں ہونے والے پروگرام میں صھیونیوں سے مقابلہ استقامت کی اولویت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری غاصب صھیونیت کا آل کار ہیں ۔

حزب الله نے تکفیریوں کے لئے لبنان کا دروازه بند کر رکھا ہے

انہوں نے کہا: حزب اللہ ملک پر بار دیگر دشمنوں کا قبضہ ہونے آڑے ہے ، اگر ہم نے تکفیریوں کے ہاتھوں شام میں بشار اسد کی حکومت کا تختہ پلٹنے دیا ہوتا اور شام تکفیریوں کے قبضے میں چلا گیا ہوتا تو لبنان کے بھی بہت سارے بارڈر کے علاقے پر تکفیروں کا قبضے میں جا چکے ہوتے  ۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: ہم شام جنگ کے لئے اس وجہ سے گئے تاکہ لبنان کی سرزمین ، استقامت ، ملت اسلامیہ اور اپنی نسلوں کو صھیونیوں سے محفوظ رکھ سکیں ، کیوں کہ صھیونی تکفیریوں کا بھیس بدل کر میدان میں اترے تھے ۔

انہوں نے تکفیریوں سے مقابلے میں استقامت کو ملنے والی پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: استقامت کا شام میں ہونا کسی پر پنہاں نہیں ہے ، اگر شام میں تکفیریوں سے مقابلے کے لئے استقامت نہ ہوتی آج لبنان اور ملک کی فوج ایک عظیم بحران سے روبرو ہوتی ، ہم نے شام میں حاضر ہوکر تکفیریوں کو لبنان میں گھسنے سے روک دیا ، اسی بناء پر بہت سارے لوگ ہمیں اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

شام میں حزب اللہ کی موجودگی کے مخالفین امریکا کو خوش کرنے میں کوشاں ہیں

حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے حزب اللہ لبنان کو شام میں مزید موجوگی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کیوں شام میں حزب اللہ کی موجودگی کے مخالفین تھکن کا اظھار کر رہے ہیں ، کیا وہ تکفیریوں کے لئے اسباب سکون فراھم کرنا چاہتے ہیں یا امریکا اور غاصب صھیونیت کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں ںے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں نئے الیکشن قوانین تصویب کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ قانون حقیقی نمائندگان ملت کو پارلیمںٹ تک رسائی کا سبب ہوگا اور پورے لبنان میں ایک ایسا الیکشن برگزار کرے گا جس میں قبائل اور احزابی نظام نہ ہوگا ۔

کوئی بھی عاقل سعودیہ کی جنایتوں کو قبل نہیں کرسکتا

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے بحرین کی نئی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بحرین کے واقعات پوری دنیا اور عالمی مراکز کی توھین ہیں، وہاں بے گناہ جوانوں کو پھانسی کے تختے پر لٹکا دیا گیا ، شھریوں کی شھریت منسوخ کردی گئی ، بیگانوں کو شھریت بانٹی گئی ، حکومت ، ملت بحرین کو سیاست میں شامل ہونے سے روک لگا رہی ہے اور مسالمت آمیز مظاھروں کا ڈنڈے سے جواب دے رہی ہے ۔

انہوں نے یمن پر سعودیہ کے ہاتھوں انجام پانے والی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : دنیا کا کوئی بھی عقل مند انسان بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کے قتل عام کے حوالے سے سعودیہ کی جنایتوں قبل نہیں کرسکتا مگر افسوس ہم سکوت کے شاھد ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۵۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬