31 January 2017 - 15:13
News ID: 426020
فونت
مجلس وحدت مسلمین کرم ایجنسی کے رہنماؤں نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کرم ایجنسی کے رہنماؤں نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح دہشتگردی سے متاثرین کو پانچ سے دس لاکھ روپے دیئے جائیں۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما مسرت بنگش، کرم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل شبیر ساجدی، شفیق حسین طوری، مزمل حسین طوری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار میں بار بار بم دھماکے افسوس ناک ہے جس میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور علاقے کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے پاراچنار بم دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انسانیت کی کی قتل میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانا ضروری ہے.

رہنماؤں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں جاں بحق افراد کے ورثا کو دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ گزشتہ سال تک پانچ لاکھ کی ادائیگی کے باوجود پاراچنار کے حالیہ بم دھماکے کے شہداء کے ورثا کو تین تین لاکھ روپے دیئے گئے جوکہ ظلم اور ناانصافی ہے لہذا کم سے کم دس لاکھ روپے کے امداد شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کیا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغان سرحد کے اس پار اکٹھا ہو رہے ہیں مگر کرم ایجنسی میں لوگوں کو اسلحہ جمع کرنے کا کہا جا رہا ہے اور عوام سے اپنا دفاع کا حصہ بهی چھیننا جا رہا ہے. حکومت داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سر گرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محب وطن قبائل کو مزید مضبوط بنائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬