03 February 2017 - 14:13
News ID: 426089
فونت
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر عراقی فوجی داعش کا مقابلہ نہ کرتے تو عرب ملکوں کی صورت حال نہ جانے کیا ہوتی
ڈاکٹر ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دی رشین عرب کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر عراقی فوج اور عوام  ، دہشت گردی کے مقابلے کے لئے آگے نہ بڑھتے تو عرب ملکوں کے انجام کا کچھ پتہ نہ ہوتا -

انھوں نے کہا کہ عراقیوں نے علاقے اور دنیا کو بہت بڑے خطرے سے محفوظ کیا ہے -

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے واضح موقف کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کی حمایت کریں -

جعفری نے اس اجلاس کے شرکاء سے پناہ گزینوں کی مدد ، داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے شہروں کی تعمیرنو ، اوراسپتالوں ، اسکولوں نیز دوسرے تمام عوامی مراکز کو خدمات فراہم کرنے کے قابل بنانے میں مدد کی اپیل کی -

داعش دہشت گرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب کی مالی اور فوجی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا -

تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کر ا لیا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬