‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2017 - 11:13
News ID: 427121
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے یونیورسٹی تعلقات نے ناصریہ میں واقع سومر یونیورسٹی میں سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
یونیورسٹی میں فاطمہ زہراء س سیمینار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی جس کے بعد یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر قاسم محیاوی نے اسقتبالیہ خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سیمینار کی انتظامیہ کا اس پروگرام کے انعقاد پہ شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر محیاوی نے جناب سیدہ کی اللہ تعالیٰ اور رسول خدا(ص) کے نزدیک منزلت کے بارے میں گفتگو کی اوراس ضمن میں متعدد احادیث بیان کیں۔

اس کے بعد بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی میں سید عدنان موسوی اور سومر یونیورسٹی کے استاد حسین بہادلی نے خطاب کیا۔

اس کے بعد شعراء کرام نے جناب سیدہ(س) کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخر میں ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں مختلف عناوین پہ تحریر کردہ کتابیں، مختلف تصاویر اور متعدد فنی و علمی فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬