‫‫کیٹیگری‬ :
02 April 2017 - 14:52
News ID: 427255
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد جامع الکوثر میں منعقد علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء متفقہ اعلامیہ دے چکے، بیانیہ خود ریاست تیار کرے، ملک میں بلاامتیاز قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق،  قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اسلام آباد جامع الکوثر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام  منعقد علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:  علماء متفقہ اعلامیہ دے چکے، بیانیہ خود ریاست تیار کرے، ملک میں بلاامتیاز قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں‌ نے کہا: پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے، علماء اتحاد کےلئے کوشاں ہیں، آج حکمرانوں کی جانب سے علماء سے بیانیہ کی بات کی جارہی ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے واضح طور سے کہا:‌ علماء کا متفقہ بیانیہ تو موجود ہے البتہ اب ریاست اپنا بیانیہ دے، عوام کے ساتھ کیا کرنا ہے ضرب عضب کے بعد ردالفساد شروع کیا گیا ہے، ردالفساد اسی صورت کامیاب ہوگا جب ملک اپنی تشکیل کے مقاصد پپر آجائے، ملک میں آئین و قانون کی عملداری ضروری، بلاامتیاز قانون نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا : پارا چنار دھماکے کے حوالے سے نیکٹا نے کئی تھریٹ الرٹ جاری کیے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، حکمرانوں کی صفوں میں دہشتگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کانفرنس سے علامہ محسن نجفی، پیر ضیاءالدین، احمد سعید گجراتی، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی، میاں اسلم, ثاقب اکبر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬