04 April 2017 - 15:53
News ID: 427303
فونت
محمد حسین باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ نے کہا : ایران، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ اور نفسیاتی جنگ سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگا۔
جنرل محمد حسین باقری

 

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز نوروز کی مناسبت سے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے اعلی کمانڈروں، فوجی حکام اور افسروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا : وطن کی مسلح افواج نئے ایرانی سال میں مزاحمتی اقتصاد پالیسی کے تحت قومی پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے علاوہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ کرنا بھی اپنی ترجیح قرار دیتی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عمل سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

محمد باقری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید بڑھانا اور دشمنوں کی ممکنہ دھمکیوں اور اس کی تحرکات پر کڑی نظر رکھنا ایرانی مسلح افواج کی ترجیحی اقدامات میں شامل ہیں۔

انہوں ںے اپنی گفت و گو میں بیان کیا : نئے ایرانی سال قوم کے لئے ترقی، خوشحالی اور مضبوط طاقت کا سال ہوگا اور اسی سال میں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے وطن کی مسلح افواج بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مسلح افواج کے سربراہ نے تاکید کی : ایران ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ اور نفسیاتی جنگ سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : خطے میں داعش کا خاتمہ قریب ہے اور عراق کے شہر موصل میں داعش کی سلسلہ وار شکست نے، اس گروہ کی نابودی کے آثار نمایاں کردئے ہیں ۔

جنرل حسین باقری نے شام  کو صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کا اگلا مورچہ قرار دیتے ہوئے کہا : حلب کی آزادی کے بعد پورے شام میں امن کے قیام کی امیدیں زور پکڑی گئی ہیں۔

انہوں نے خطے کی مزاحمتی قوتوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : وہ پوری دانشنمدی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی نئی سازشوں کے مقابلے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔

جنرل باقری نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات اور احکامات کو عملی جامہ پہنچانے کے لئے عوام، حکومت اور مسلح افواج کے درمیان اجتماعی تعاون اور مشترکہ عزم ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا : یقینا ملک میں قومی پیداوار کی سطح میں اضافہ اور روزگار کے مواقع کی مزید فراہمی سے قومی سلامتی کی مضبوطی کے لئے بھی مدد ملے گی۔

میجر جنرل باقری نے ایران میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افواج ملک میں پُرامن انتخابات کے انعقاد اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام کرنے کے لئےاہم کردار ادا کرے گی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬