06 April 2017 - 15:56
News ID: 427336
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : پاناما کیس کا فیصلہ لکھنے والے ججز تاریخ کی عدالت میں کھڑے ہیں ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پے در پے دھماکے پنجاب حکومت کی نااہلی ہے، قوم کو پاک فوج کی بے مثال قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کو غلط فہمیوں کا شکار نہ ہونے دیا جائے، ہمارے حکمران کردار نہیں گفتار کے غازی ہیں، آرمی چیف کا مردم شماری ہر قیمت پر مکمل کرنے کا عزم خوش آئند ہے، جنوبی ایشیاء کا اصل فسادی بھارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ لکھنے والے ججز تاریخ کی عدالت میں کھڑے ہیں، دہشتگردی کی شاخیں نہیں جڑیں کاٹنا ہونگی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے صرف ان نکات پر عمل ہوا ہے جو فوج کے متعلق ہیں، سول اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملے میں مجرمانہ غفلت برتی ہے، آپریشن ردّ الفساد کا دائرہ پنجاب میں وسیع کرنے کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ مسلسل 23 سال پنجاب کے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی، پنجاب کے سرکار ی ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جبکہ پنجاب حکومت قومی خزانہ نمائشی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬