10 April 2017 - 12:14
News ID: 427410
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل پر محیط سری نگر کی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے آغاز کے ساتھ مختلف مقامات پر لوگوں نے مظاہرے شروع کردیئے ۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تشدد پھوٹ پڑا-

اس رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے ما بین جھڑپوں کے دوران آخری اطلاعات ملنے تک پانچ عام شہری جاں بحق جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے ، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئ ہے۔

ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع بڈگام میں پولنگ کے آغاز کے ساتھ احتجاجی مظاہرین نے کم از کم ایک درجن مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو کارروای کرنی پڑی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬