‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2017 - 12:32
News ID: 427415
فونت
سردار محمد یوسف:
وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گئے، دونوں ملکوں کے درمیان علما اور طلباء کے تبادلے سے ہم آہنگی بڑھے گی۔
سردار محمد یوسف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امام کعبہ پوری ملت اسلامیہ کا امام ہے اور ان کا دورہ پاکستان ہمارے لیے خوش بختی کا باعث ہے، پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔ اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آںطالب کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گئے، دونوں ملکوں کے درمیان علما اور طلباء کے تبادلے سے ہم آہنگی بڑھے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی حکومت زائرین حج و عمرہ کے لیے مثال خدمات سر انجام دی ہیں، حرم شریف کی تاریخی وسعت پر بھی پر بھی ہم سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر امام کعبہ نے اپنے خطاب میں وزیر مذہبی امور اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا، جو حرم سے بے پنا محبت کرتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی قیادت اور میڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنی اپنی فیلڈ میں امت کی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام اعتدال پسندی کا دین ہے، ہمیں نوجوانوں کی صحیح سمت پر رہنمائی کرنی چائیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان قوم کی شعائر اسلام سے محبت قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک دفاع حرمین مولانا علی محمد ابو تراب اور چئیرمین اسنٹنڈنگ کمیٹی مذہبی امور حافظ عبدالکریم نے بھی خطاب کیا اور امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کی اس دورے سے پاکستان سعودی عرب تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔

ظہرانے میں وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری، چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر، ملک ابرار احمد، ڈاکٹر عباداللہ، سرزمین خان، چئیر مین تحریک دفاع حرمین مولانا علی محمد ابو تراب قائم مقام سفیر سعودی عرب مروان بن رضوان، ایم پی اے میاں ضیاالرحمن، سردار فرید، مولانا حنیف جالندھری، انجمن شہریان اسلام آباد کے سرپرست ملک غلام صمدانی کے علاوہ ارکان اسمبلی علماء نے شرکت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬