12 April 2017 - 13:50
News ID: 427451
فونت
خواجہ آصف:
پاکستان کے وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آل سعود کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کی ہے اور اسی لئے سعودی عرب میں پاکستانی افواج تعینات ہیں۔
خواجہ آصف

رسا نیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور آل سعود کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کی ہے اور اسی لئے سعودی عرب میں پاکستانی افواج تعینات ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے ہماری فوج سعودی عرب کی حفاظت کے لیے تعینات ہے۔ پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کسی ایسے اتحاد کا رکن بننے کو تیار نہیں جو کسی اسلامی ملک کے خلاف ہو، ہم سعودی اتحاد میں کسی بھی ملک کے خلاف عزائم کا حصہ نہیں بنیں گے اور اگر کسی اسٹیج پر ایسا ہوا تو ہم اتحاد سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں ایران کے تحفظات دور کررہے ہیں اور مزید بھی کریں گے، پاکستان  سعودی عرب اور ایران دونوں ممالک کے درمیان ثالثی اور صلح کا کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی مسلک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے پاکستان ایک فرقے، فقہ یا مذہب کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ملک ہے،  پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے، پاکستان آج بھی سفیر اور بھائی کا کردار ادا کر رہا ہے  اور آئندہ بھی ہم مسلم ممالک میں اتحاد کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬