13 April 2017 - 15:31
News ID: 427480
فونت
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے خلاف سعودی فوجی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع محمد آصف نے اپنے ملک کے سینیٹروں کے ساتھ ایک اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی فوجی اتحاد سے اگر فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے تو پاکستان، اس فوجی اتحاد سے باہر ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے ملک نے پاکستان کے سابق آرمی چیف کی جانب سے اس فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے بارے میں حمایت یا اہلیت پر مبنی کوئی دستاویز جاری نہیں کی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام اور اہم شخصیات نے بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی زیرحمایت تشکیل پانے والے شرمناک سعودی فوجی اتحاد سے آل سعود کا اصل مقصد، شیعہ و سنی مسلمانوں میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا ہے اور اس لئے اس سازش کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬