15 April 2017 - 23:12
News ID: 427527
فونت
الازهر مصر کے استاد:
الازهر مصر کے استاد نے بیان کیا کہ ابن تیمیہ کے فتوے کے مطابق داعشی‌ واجب القتل ہیں ۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازهر مصر کے استاد محمد الازهری نے یاد دہانی کی کہ ابن تیمیہ کے فتوے کے مطابق جیسا کہ ہم نے بعض اسلامی مذاھب کی کتابوں سے استنباط کیا ہے ، تمام داعشی‌ کافر اور واجب القتل ہیں ۔

انہوں نے اپنی کتاب « داعش اسلام کی ترازوی میں» میں تحریر کیا: ابن تیمیہ نے اپنے ایک نظریے میں بیان کرتے ہوئے داعشیوں کے کفر کا فتوا دیتے ہوئے انہیں واجب القتل قرار دیا ہے ۔

الازهری نے مزید کہا: ابن تیمیہ معتقد ہیں کہ چاروں مذاھب کے امام ، خوارج کی مذمت اور ان کی گمراہی پر متفق ہیں ، البتہ انہیں کافر کہا جا سکتا ہے یا نہیں اس بات پر انہیں اختلاف ہے  ۔

الازهر مصر کے استاد نے یاد دہانی کی : بعض معتقد ہیں کہ داعشی باغی اور بعض کا کہنا ہے کہ داعشی کافر ہیں اور مرتد افراد کی طرح جائز القتل ہیں ، جس طرح ان کے اسیروں کو قتل کیا جا سکتا ہے اسی طرح فراری افراد کی گرفتاری کے لئے تلاش ضروری ہے ۔

انہوں نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر داعشی اُسرائے توبہ کرلیں تو قابل بخشش ہیں وگرنہ پھانسی دے دئے جائیں گے کہا: ابن تیمیہ نے اپنے فتوے میں واضح طور سے اس بات کی تاکید کی ہے کہ تمام مسلمان خوارج کے قتل پر متفق ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬