17 April 2017 - 11:18
News ID: 427553
فونت
بهرام قاسمی:
شام میں عام شہریوں پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی ایران نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے معاہدے کے تحت فوعہ اور کفریا ترک کرنے والے نہتے اور بے گناہ شامی شہریوں پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے بچوں اور عورتوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنی ناکامی کا بدلہ عام اور نہتے شہریوں سے لے رہے ہیں۔

ترجمان نے وہابی دہشت گردوں کی طرف سے بسوں پر حملے کو شرم آور قراردیتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گردوں نے بسوں میں سوار بچوں ، عورتوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

واضح رہے کہ  ایک معاہدے کے تحت وہابی دہشت گردوں کے محاصرے والے علاقہ سے نہتے شہریوں کو بسوں کے ذریعہ حلب منتقل کیا جارہا تھا کہ وہابی دہشت گردوں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں راستے میں روک لیا اور کئی گھنٹوں تک بھوکا اور پیاسا رکھنے کے بعد انھیں کار  بم دھماکے کے ذریعہ شہید کردیا شہداء کی تعداد 60 بتائی جاتی ہے جن میں 38 بچے بھی شامل ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬