18 April 2017 - 11:34
News ID: 427584
فونت
امریکی عوام نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف امریکی عوام نے کیا مظاہرہ

امریکی عوام نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور افغانستان میں امریکی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اس کی فوجی مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں امریکہ میں مقیم افغان شہریوں نے بھی شرکت کی اور افغانستان پر امریکہ کی جانب سے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم سے حملہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں امریکہ کی فوجی مداخلت اور جارحانہ پالیسیوں کے نتیجے میں افغان عوام کی مشکلات اور مسائل میں صرف اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شام پر میزائل حملے اور بحری بیڑہ  جزیرہ نمائے کوریا روانہ کئے جانے کے بعد اپنی جارحانہ پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے گذشتہ جمعرات کو افغانستان پر سب سے بڑے غیر ایٹمی بم سے حملہ ، بلکہ بالفاظ دیگر اس مدر بم کا تجربہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ فوجی مداخلت سے متعلق امریکی صدرکے اقدامات کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬