‫‫کیٹیگری‬ :
21 April 2017 - 21:58
News ID: 427642
فونت
محمد جواد ظريف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے اپنے ایک بیان میں امریکی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ حکومتوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کرے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے ارنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے امريكی وزير خارجہ كے حاليہ ايران مخالف بے بنياد دعووں كے ردعمل ميں امريكی انتظاميہ كو مشورہ دیا ہے كہ وہ ايران كے حوالے سے جارحانہ پاليسيوں كو اپنانے سے گريز كرے اور ماضی کی امريكی حكومتوں كی غلطيوں سے سبق حاصل کرے ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ آج امريكہ كو جس چيز كی ضرورت ہے وہ يہ ہے كہ ايران كے خلاف بے بنياد الزامات، جھوٹی كہانيوں اور ايران فوبيا كی سازشوں كا سلسلہ بند كرے اور اسلامی جمہوريہ كے ساتھ عزت اور وقار پر مبنی رويہ اختيار كرے    ۔

محمد جواد ظريف نے كہا كہ امريكہ كی ماضی کی حكومتوں نے گزشتہ چار دہائيوں سے دشمنی اور سازشوں پر مبنی پاليسيوں كے ذريعے ايران كو نشانہ بنايا، پابنديوں اور دھكميوں كے حربے استعمال كئے مگر ان كو كچھ حاصل نہيں ہوا ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے كہا كہ امريكہ جان لے كہ وہ اب عالمی برادری كو بے بنياد الزامات اور جھوٹے دعووں سے گمراہ نہيں كرسكتا جبكہ عالمی جوہري توانائی ادارے نے اپنی متعدد رپورٹوں ميں ايسے من گھڑت الزامات كا بھانڈہ پھوڑ ديا ہے۔

محمد جواد ظريف نے اپنےامريكی ہم منصب كی جانب سے ايران پر دہشتگردی كی حمايت كرنے كے الزام اور ميزائل پروگرام كے خلاف بے بنياد دعووں كوسختی سے مسترد اور ان كی مذمت كی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکام کو آج جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ بیانات میں حقیقت پسندی اور ایران میں پائے جانے والے حقائق کے ادراک کے ساتھ دانشمندانہ رفتار و کردار ہے-

محمد جواد ظريف نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران مخالف بیان کے جواب میں کہا کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ تاریخ، خاص طور پر گذشتہ ایک عشرے کے واقعات و حقائق سے سبق لیں کیونکہ وہ ایران اور ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان استعمال کر کے اور مخاصمانہ اقدامات کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے ہیں اور آئندہ بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا-

وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے تعلق سے امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کے متضاد بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے بے بنیاد اور بیہودہ الزامات واشنگٹن کے اس اعتراف کی پردہ پوشی نہیں کر سکتے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا کو یہ جان لینا چاہئے کہ اب وہ اپنے بے بنیاد الزامات سے عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ آئی اے ای اے نے پی ایم ڈی کے دوران امریکی حکام کے دعوے کے غلط اور جھوٹ ہونے کو ثابت کر دیا-

انہوں نے دہشت گردی کے لئے ایران کی حمایت کے بارے میں امریکی حکام کے مضحکہ خیز اور تکراری دعوؤں کے بارے میں کہا کہ ایران اور علاقے نیز دنیا کے سبھی ملکوں کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ اس دہشت گردی اور  لعنت کو شکست دیں جو امریکا کے غلط اندازوں اور بے تدبیری اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے مخاصمانہ پروپیگنڈوں کے ذریعے گذشتہ عشروں کے دوران وجود میں آئی اور تمام تر انسانی اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے علاقے اور پوری دنیا میں پھیل گئی-

ظریف نے کہا کہ بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ملک کی حیثیت سے امریکا کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی پروا کئے بغیر علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کی برقراری کے لئے جاری مہم  کے اگلے محاذ پر ڈٹا رہے گا-

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے منگل کو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رایان کے نام اپنے خط میں لکھا تھا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے لیکن اس کے بعد ہی اپنے ایک متضاد بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے نہیں روک سکے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬