‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2017 - 12:46
News ID: 427665
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: ظلم و ستم کے ذریعہ پوسٹ و مقام کی حفاظت نیز غبن اور بیت ‌المال کی بربادی ضلالت و گمراہی ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گذشتہ روز همدانیوں کی امام بارگاہ تہران میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: غبن اور بیت ‌المال کی بربادی ضلالت و گمراہی ہے ۔

انہوں کہا: بزرگ شیعہ علماء کی کتابوں میں حضرت امام موسی بن جعفر الکاظم(ع) سے اخلاق ، آداب زندگی ، معاشرت  اور مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے سلسلے میں روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے حضرت امام موسی بن جعفر الکاظم(ع) منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت (ع) نے خلیفہ وقت ہاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای هارون! جو کچھ بھی تیری آنکھوں کے سامنے ہے وہ سب کا سب موعظہ ہے مگر تیری آنکھیں کچھ نہیں دیکھ پا رہی ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ موت الھی موعظہ ہے کہا: اگر کوئی خدا اور اس کے بندوں کا حق ضائع کرے گا تو موت کو بھول بیٹھے گا اور خود کی ازلی مخلوقات میں سے شمار کرنے لگے گا ۔

قرآن کریم کے اس مفسر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تفکر الھی نعمتوں میں سے ہے کہا: انسان اپنے بارے میں غور و فکر کے ذریعہ ایک اچھے نتیجے تک پہونچتا ہے ، انسان کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ اس نے کس قدر ائمہ معصومین(ع) کی نصیحتوں پر عمل کیا ہے اور اس پر غور و خوض کیا ہے ۔

سرزمین ایران کے اس مشھور عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فکر ایک نور الهی و عرش کا چراغ ہے کہا: پیغمبر اعظم(ص) نے فرمایا کہ «المومن کیّس» مومن چالاک ہے ، لہذا مومن انسان کو پتا ہے کہ دنیا میں اس کے اعمال اور کردار کا معیار کیا ہونا چاہئے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اهل بیت اطھار(ع) کی نصحیتوں پر عمل سے انسان گمراہی سے دور رہتا ہے کہا: ظلم و ستم کے ذریعہ پوسٹ و مقام کی حفاظت نیز غبن اور بیت ‌المال کی بربادی ضلالت و گمراہی ہے، جناب سلیمان جیسی حکومت دنیا میں کسی کو بھی نصیب نہ ہوئی، مگر اس کے باوجود ھرگز آپ نے بیت المال کو ضائع نہیں کیا ، آپ اپنی زندگی کے اخراجات کچھیا بین کر پورا کیا کرتے تھے ، ایسے ہی افراد حکومت چلا سکتے ہیں نہ وہ لوگ جو بیت المال سے اپنا پیٹ بھرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: حکومت بنانے سے حضرت سلیمان(ع) کا مقصد لوگوں کی خدمت تھا مقام و منزلت کا حصول نہ تھا ۔

سرزمین ایران کے اس مشھور عالم دین نے آخر میں یاد دہانی کی: جاہ و مقام کے درپہ رہنے والے ھرگز عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬