24 April 2017 - 20:27
News ID: 427696
فونت
ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی سیاست کا ایک نیاماڈل پیش کرنے کے لئے باہمی احترام اور گفتگو کی ترویج پر زور دیا ہے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کے وزیر خارجہ نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دنیا کی دس قدیم تہذیبوں کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدیم تہذیبوں کے وارثوں پر عالمی سیاست کا نیا ماڈل ایجاد کرنے کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر ہمہ گیر مشارکت اور گفتگو کی ترویج میں پیشقدم ہونے کے لئے ایک تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے -

محمد جواد ظریف نے کہا کہ قدیم تہذیبوں کی اسمبلی کی تشکیل ، موجودہ دنیا کی تہذیب و تمدن کی شناخت کے لئے ایک اچھا اور گرانقدر اقدام ہے - جواد ظریف نے کہا کہ آج کے انسانی معاشر ے کو پائدار ترقی ، ماحولیات کے تحفظ ، غربت کے خاتمے اور انتہاپسندی و دہشت گردی جیسے نئے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے -

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قدیم تہذیبوں کے ورثہ کو اپنے گہرے تاریخی فہم و ادراک سے رائج نطریات کو کہ جو دنیا میں خون خرابے ، تشدد ، پسماندگی اور انتہاپسندی کا باعث ہیں،  چیلنج اور ختم کرنا چاہئے -

وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران کے سابق صدر کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان گفتگو کی تجویز اور دوہزار گیارہ میں اقوام متحدہ میں اس کی منظوری اور دوہزار تیرہ میں ایران کے موجودہ صدر کی جانب سے تشدد اور انتہاپسندی سے پاک دنیا کی تجویز کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ قدیم تہذیبیں ، موجودہ دنیا کے بہت سے مسائل و بیماریوں کا علاج  ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬