24 April 2017 - 20:56
News ID: 427705
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی میزائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو قاہر دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔عوامی تحریک انصار اللہ کی نیوز سائٹ کے مطابق، اس حملے میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر بدر الجیشی ہلاک جبکہ ابراہیم الوائیلی نامی کمانڈر شدید زخمی ہوگیا۔یمنی فوج نے اتوار کے روز بھی جنوب مغربی تعز کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے سعودی اتحاد کے تین فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں کے باعث، شمالی المخا میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی ناکام ہوگئی ہے۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد صعنا میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

دوسری جانب العالم نیوز نے خبر دی کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ موصل کے شہر تلعفر کے جنوب میں رضاکار فورس کی چوتھی بٹالین نے کسر مھراب اور تل حسانی دیہاتوں پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کی تین گاڑیوں کو نذرآتش اور ایک کار بم کو خودکش بمبار کے ساتھ تباہ کر دیا- رضاکار فورس کے پرس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رضاکار فورس کی انتیسویں بٹالین نے صوبہ صلاح الدین کے الزاویہ علاقے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے - ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شامی سرحد کے قریب مشرقی شہر رطبہ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں پر داعش کے حملے میں دس عراقی فوجی جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے- کرکوک کے مقامی ذریعے کے مطابق داعش کے تین دہشت گرد، اتوار کو جنوبی کرکوک میں وحشی سووروں کے حملے کا نشانہ بنے اور ہلاک ہوگئے - عراقی فوج ، موجودہ حالات میں مغربی موصل کو کنٹرول کرنے کے لئے داعش دہشت گردوں کے ساتھ برسرپیکار ہے اور اس نے مغربی موصل کے نصف سے زیادہ حصے کو بھی آزاد کرا لیا ہے-/

۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬