25 April 2017 - 12:28
News ID: 427720
فونت
سید عباس عراقچی نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے درمیان تعاون قابل اطمینان اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
سید عباس عراقچی و امانو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنئیر ایرانی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے منگل کے روز ویانا میں عالمی ایٹمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے درمیان تعاون قابل اطمینان اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمانو کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے اس حوالے سے ایران اور عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے اچھی فضا قائم ہے۔

عراقچی نے بتایا کہ دونوں فریقین کا اصل کام جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے راہ میں موجود رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارے کی متعدد رپورٹس سے یہ اس بات بارہا ثابت ہوئی ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اپنے وعدوں پر من و عن عمل کررہا ہے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بعض مغربی فریق کی کارکردگی قابل اطمینان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکیا آمانو کے ساتھ ایران کی جوہری تنصیبات کی تازہ ترین صورتحال بشمول اراک، فردو اور نطنز ری ایکٹرز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، ایران اور گروپ 5+1 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 7ویں اجلاس کا آغاز آج بروز منگل ویانا میں کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬