25 April 2017 - 18:05
News ID: 427726
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میں مسافر کوچ کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت اوربم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سے زائدجانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : کرم ایجنسی میں ایک تسلسل اور منصوبہ بندی کے تحت محب الوطن شہریوں اور آبادیوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے اوراس علاقہ کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے جس کے باعث وقفے وقفے سے کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب و ردّ الفساد کے بعد بھی کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے پہ در پہ واقعات کا رونما ہونا افسو ناک اورریاستی اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا : قانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کو پہلے اپنے ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنا نے کےلئے شدت پسندی کا خاتمہ نہایت ضروری ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

قائد ملت جعفریہ نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی لئے د عا کی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬