28 April 2017 - 20:05
News ID: 427786
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے ایران کے سرحدی محافظوں پر پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے پر شدید اعتراض کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  نے تہران میں پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے ایران کے سرحدی محافظوں پر پاکستانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے پر شدید اعتراض کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ  وزارت خارجہ کے مغربی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور ایران کا اعتراض پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت پاکستان کی سرحد کے اندر موجود دہشت گردوں کے خلاف  سخت اور ٹھوس کارروائی کرنی چآہیے اور انھیں پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیدی چاہیے  اور اپنے سابقہ وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ 

ترجمان نے کہا کہ ایران سے ملحقہ پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایران کی سرحد سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

پاکستانی سفیر نے ایران کے 9 سرحدی محافظوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ایران کے اعتراض کو فوری طور پر پاکستانی حکومت کو منتقل کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کودونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬