‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2017 - 13:01
News ID: 427805
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا کہ غاصب صھیونیت نے شام پر حملہ کر کے اس بات ثابت کردیا کہ وہ دھشت گرد گروہ داعش کا اتحادی ہے ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں حسینیہ فاطمہ کبری نجف اشرف عراق میں منعقد ہوا  ، کہا : الحضر علاقے کو ۴۸ گھنٹے میں داعشیوں کے قبضے سے آزاد کرا لینا عوامی فورس کی بہت بڑی کامیابی شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: داعش کے قبضے میں اب بہت مختصر سے علاقے موجود ہیں ، جو عنقریب داعش کے پنجے سے آزاد کرا لیا جائے گا ، مسلح فورسز اور عوامی فورس صوبہ موصل کے علاقے تلعفر کی آزادی کی مکمل کوشش کرے ۔

حجت الاسلام قبانچی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکمن (عراق کے ترک شیعہ) اپنے علاقے کی آزادی کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اس راہ میں کثیر قربانیاں پیش کی ہیں لہذا اس علاقے کو بھی جلد از جلد داعش کے قبضے سے آزاد کرایا جائے ۔

انہوں نے بصرہ کو عراق کا اقتصادی دارالحکومت بنائے جانے کو اچھا قدم جانا اور کہا: ہم اراکین پارلیمنٹ کا اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور کیوں کہ یہ قدم بصرہ کی عوام اور ملت عراق کے لئے سود مند ہے ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے اپنے دوسرے خطبے میں امامین العسکریین (ع) کی نئی ضریح نصب کئے جانے پر شیعوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا: 11سال کے بعد حرم امامین العسکریین (ع) میں نئی ضریح کا نصب کیا جانا سامراء کی امنیت کا نشان گر ہے ۔

انہوں نے سنجار میں ترک ایئر فورس کے حملے کے شدید مذمت کی اور کہا: ترکی یہ اقدام عراقی سرزمین پر چڑھائی کا مصداق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے دمشق ایئر پورٹ پر غاصب صھیونیت کے حملے کی مذمت اور عرب ممالک کی مکمل خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا: یہ عمل غاصب صھیونیت اور داعش کے آپسی اتحاد کی نشانی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬