‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2017 - 14:57
News ID: 427820
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے انتخابی عمل سمیت مختلف میدانوں میں عوام کی مشارکت کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا : عوام کی میدان میں ولولہ انگیز موجودگی کی بدولت ایران کے خلاف دشمن کی جنگی دھمکیوں سمیت تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ، عوام کی مختلف میدانوں میں موجودگی فیصلہ کن ہے۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے تہران میں ملک بھر کے لیبر کارکنوں اور افرادی قوت کے شعبے کے حکام کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام کو اس بات کا مکمل علم ہونا چاہئے کہ انتخابات میں ان کی شرکت نہایت اہم ہے اور اس عمل سے وطن عزیز میں قومی سلامتی کی بالادستی میں مزید اضافہ ہوگا۔

قائد انقلاب اسلامی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے وضاحت کی : ایرانی عوام کو اس بات کا مکمل علم ہونا چاہئے کہ انتخابات میں ان کی شرکت نہایت اہم ہے اور اس عمل سے وطن عزیز میں قومی سلامتی کی بالادستی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اور قوم کی ہر وقت تیاری اور انتخابات میں بھرپور شرکت سے ایران میں سیکورٹی مضبوط رہے گی۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے منہ زور اور مغرور دشمن ہر سخت عمل انجام دینے سے اجتناب کررہا ہے یہ میدان میں عوام کی بھرپور موجودگی کی ہی وجہ سے ایران سے دشمن اور دشمن کی جنگ کا سایہ ہمیشہ دور رہا ہے اور انتخابات سمیت مختلف میدانوں میں عوام کی بھرپور موجودگی قومی سلامتی میں فیصلہ کن کردار کی حامل ہے۔

انہوں نے تاکید کی : دشمن عوام سے ڈرتا ہے اور حقیقی معنی میں ڈرتا ہے یہ تجزیہ اور تحلیل نہیں بلکہ مسلم حقیقت ہے جب عوام میدان میں حاضر ہوتے ہیں تو دشمن ، اسلامی نظام کے خلاف  کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا : دشمن ایرانی عوام ، ان کی یکجہتی اور تیاری سے خوفزدہ ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام سے پہلے سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا : جب عوام ہر وقت ملک اور نظام کے دفاع کے لئے تیار ہوں تو دشمن بھی ایران اور اسلامی نظام کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کرے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر قوم اور نظام کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے تو اس وقت دشمن ہر کام انجام دے سکتا ہے لیکن جب تک عوام میدان میں موجود ہیں تب تک دشمن کی اسلامی نظام کے خلاف کوئی حرکت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ چالیس برسوں کے دوران ایران کےعوام اور اسلامی نظام کے درمیان پائے جانے والے گہرے تعلق کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا : خطے میں ایران کی ترقی و پیشرفت، سربلندی و عزت اور اثر و رسوخ، عوام اور حکومت کے درمیان تعلق اور تعاون کا مرہون منت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف ملکوں میں سیاسی اور سماجی میدان میں محنت کشوں کے کردار اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے آج تک ایران کے محنت کشوں کو اسلامی نظام کے مد مقابل لا کھڑا کرنے سے متعلق دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : تمام تر مذموم کوششوں کے باوجود ، ایران کے محنت کشوں نے ہمیشہ اسلامی نظام کی حمایت کی ہے اور درحقیقت ہمارے متدین محنت کش طبقے نے اس پورے عرصے میں دشمنوں کے منہ پرزوردار طمانچے رسید کیے ہیں۔

عالمی یوم مزدور کے حوالے سے انہوں نے فرمایا : مزدور معاہشرے کی اقتصادی اور کاروباری صورتحال کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اگر ملک کے اقتصادی شعبے میں ترقی اور خودمختاری کے خواہاں ہیں تو سب سے پہلے مزدور طبقے کی اہمیت پر توجہ دینی چاہئے اور اگر مزدور طبقے کے لئے برابری کی سطح پر انصاف اور خوشحالی فراہم کرنا چاہتے ہیں تو اندورنی (قومی) پیداوار میں اضافہ کرنا چاہئے۔

قائد معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام بارہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اپنے 4 سالہ صدر کا انتخاب کریں گے اور اسطرح وہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی عوام پر زور دیا : جو بھی وطن سے پیار کرتا ہے وہ بلاشبہ انتخابات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے کیونکہ دشمن، عوام سے خوفزدہ ہے اور جب تک عوام ہر پلیٹ فورم پر ملک اور نظام کے ساتھ کھڑے ہوں گے تب تک دشمن ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی جرات نہیں کرے گا۔

قائد انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا : انہوں نے ہرگز اس بات کا اشارہ نہیں دیں گے کہ کس کو ووٹ دیں یا ووٹ نہ دیں بلکہ ان کا مطالبہ آئندہ انتخابات میں عوام کی جوق در جوق شرکت پر ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہر وہ شہری جسے ملک، نظام اور قومی سلامتی سے محبت کرتا ہے اسے ہر حال میں انتخابات میں شرکت کرنی چاہئے۔

آپ نے صدارتی الیکشن کے سبھی چھے امیدواروں کو نصحیت فرمائی کہ وہ اپنی نیتوں میں خلوص پیدا کریں اور عوام کی خدمت اور خاص طور سے کمزور طبقات کی خدمت کے لیے آگے آئیں اور پسماندہ طبقات کی کھل کر حمایت کریں۔

قائد انقلاب اسلامی نے انتخابات منعقد کرانے والے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات اور آراء عوام کی امانت ہیں اور حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کی امانت کی بھر پور حفاظت کریں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۹۴۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬