30 April 2017 - 13:40
News ID: 427821
فونت
یورپی یونین :
یورپی یونین کے کمشنر برائے امور توانائی اور موسمیاتی تبدیلی نے کہا : یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں اور اس پر من و عن عمل کرتے رہے ہیں۔
یورپی یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ كے مطابق یورپی یونین کے کمشنر برائے امور توانائی اور موسمیاتی تبدیلی میگوئل آریاس كانیتے نے اتوار كے روز تہران میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی پر ایران اور یورپ كی باہمی مشاورتی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا : یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں اور اس پر من و عن عمل کرتے رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جوہری معاہدے كے تناظر میں ایران مخالف پابندیوں خے خاتمے كے لئے كوششیں جاری رہیں گی جیسا كہ پہلے بھی بعض پابندیوں كو منسوخ كیا گیا اور باہمی تعاون كو بھی فروغ ملا۔

انہوں نے ایران كے ساتھ وفود كے تبادلوں اور گزشتہ دوروں كے مثبت نتائج كا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا كہ ایران اور یورپی یونین كے درمیان باہمی تعاون كو نمایاں وسعت ملی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬