‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2017 - 19:27
News ID: 427824
فونت
ہندوستانی علماء کے ایک وفد نے ایران کی بین المذاہب یونیورسٹی کے حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور ایران و ھند کی جامعہ اسلامی کی شاخ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی بین المذاہب یونیورسٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وفد نے اسلامی مذاہب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کےموقع پر بین الاقوامی سائنسی تعاون کے ڈائریکٹر یحیی جهانگیرکےساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں یحیی جهانگیری نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے معاشرےمیں متعدد ادیان و مذاہب پائے جاتے ہیں اور مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکارموجود ہیں لیکن ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی بین المذاہب یونیورسٹی کے اہم فرائض میں اسلامی فرقوں کے درمیان سائنسی طریقے سے مشترکات بہت زیادہ جبکہ اختلافات نہایت کم ہے اور اس کی نشاندہی کرنا ضروری ہے ۔

اس ملاقات میں ہندوستانی علماء کے وفد نے عالم اسلام کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ دشمن کی سازشوں کی ناکامی کے لیےامت مسلمہ کی یکجہتی اور اتحاد ضروری ہے۔

ہندوستان کے عالم دین اورہندوستانی وفد کے نمائندے تنویرالدین نے اس یونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں پراپنی مسرت کا اظہار کرتےہوئے ہندوستان میں ایران کی جامعہ اسلامی کی شاخ کھولنے کی درخواست کی۔

انہوں نے اس یونیورسٹی کو دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس یونیورسٹی کے ساتھ فارسی ادب ، عرفان اور اسلامی تصوف کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬