30 April 2017 - 16:32
News ID: 427825
فونت
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے جس کے پاس متعدد مہلک اور جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
صیہونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے جس کے پاس متعدد مہلک اور جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

شمالی کوریا کی حکومت کا یہ مؤقف صہیونی وزیر جنگ کے اشتعال انگیز بیانات کے ردعمل میں ایک سرکاری بیان میں سامنے آیا جب پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ تناو میں اضافے کے بعد ناجائز صہیونی ریاست کے وزیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے خلاف غلیظ الفاظ کا استعمال کیا۔

شمالی کوریا کے قومی خبررساں ادارے نے حکومت بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی وزیر لیبرمن کے اشتعال انگیز نہایت گستاخانہ ہیں اور پیانگ یانگ حکومت ایسے شرمناک بیانات کو ایک سنگین چیلنج قرار دیتی ہے۔

اس بیان کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست کے ایسے من گھڑت بیانات کا مقصد عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنا ہے جبکہ صہیونیوں نے مشرق وسطی میں سنگین جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں اور آزاد سرزمیوں پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے بتایا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے پاس غیرقانونی طور پر متعدد مہلک ہتھیار بشمول جوہری ہتھیاروں موجود ہیں جس پر عالمی برداری نے آنکھیں بند کردیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬