01 May 2017 - 12:32
News ID: 427841
فونت
مولانا محمد خان شیرانی:
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ چار مسلم ممالک پاکستان، ایران ، ترکی اور سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور آپس کی جنگوں کے خاتمہ میں کردار ادا کریں۔
مولانا محمد خان شیرانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اوراسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر سلامتی کونسل کے پانچ ممالک کی حکمرانی ہے، یہی پانچ ممالک اپنے مفادات کے حصول اور تحفظ کیلئے مختلف ملکوں خصوصا امت مسلمہ کو آپس میں مختلف ناموں سے لڑواتے ہیں، دنیا میں تجارتی، ترقیاتی اور بینکنگ نظام یہی ممالک کنٹرول کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو بین الاقوامی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور ان کے سد باب کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے آپس میں جنگوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ چار مسلم ممالک پاکستان، ایران ، ترکی اور سعودی عرب  امت مسلمہ کی وحدت اور آپس کی جنگوں کے خاتمہ میں کردار ادا کریں، لیگ آف نیشنز کی طرح اقوام متحدہ ایک برائے نام بین الاقوامی ادارہ ہے، جو اقوام کے مسائل اورتنازعات حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ سے اجتناب کرنا ہوگا، اگرچہ قومیت، لسانیت، فرقہ واریت اورعلاقائیت کی بنیادپر ہی کیوں نہ ہو ہمیں ہر صورت جنگوں سے گریز کرنا ہو گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬