‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2017 - 18:35
News ID: 428348
فونت
عبدالملک الحوثی :
یمن کی عوامی تحریک کے سربراہ نے سعودی عرب کو مختلف ملکوں میں وہابیت اور انتہا پسندی کے فروغ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
عبدالملک الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے سربراہ نےعبدالملک الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہابیت کی سرپرستی اور مختلف ملکوں میں اس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہابی افکار دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردی پھیلنے کا باعث بنے ہیں اور پاکستان و افغانستان نیز مغربی ایشیا سے لے کر یورپ تک بدامنی کی اصل وجہ بھی وہابی افکار ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے تابع ہونے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہی نہیں پایا جاتا کہ یمنی عوام، کسی ایسی امت سے وابستہ ہو سکے جو امریکہ کی تابع ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬