‫‫کیٹیگری‬ :
04 June 2017 - 13:21
News ID: 428382
فونت
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی اٹھائیسویں برسی آج اتوار کے روز پورے ایران میں قومی اور مذھبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
حضرت امام خمینی (رہ)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کے عظیم مجاہد اور بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی ٢٨ویں برسی تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں منائی جارہی ہے۔

اسلامی انقلاب کے قائد حضرت امام خمینی (رہ) تین جون 1989ء کو ستّاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اس دن کی مناسبت سے لاکھوں ایرانی اور غیر ملکی مہمان مرحم قائد انقلاب کی برسی میں شرکت کیلئے تہران میں موجود ہیں۔ ملکی اور غیرملکی مہمان امام خمینی (رہ) کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔

پروگرام کے مطابق، برسی کے اجتماع سے امام خمینی (رہ) مطہر بارگاہ کے انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اجتماع موجود لاکھوں افراد سے خطاب کریں گے۔

ہر سال ایران کے ہمسایہ اور دیگر ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ رضاکارانہ طور پر امام خمینی(رہ) کی برسی میں شرکت کے لیے آتے ہیں اور اس سال اٹھائیسویں برسی کے پروگرام میں کئی لاکھ ملکی اورغیر ملکی مہمان شریک ہوں گے۔

اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی جبکہ معروف ذاکرین اور مداح اور نوحے خوان، نوحے اور مرثیے پیش کریں گے۔

حضرت امام خمینی رح علیہ کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی پروگراموں کا سلسلہ کل سے ہی شروع ہو گیا تھا اوررہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کے روضے میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬