05 June 2017 - 19:14
News ID: 428405
فونت
مغربی موصل کی دسیوں عورتیں اور بچے داعش کے چنگل سے فرار ہوکر عراقی فوج کے امن مقامات تک پہونچ گئی ہیں ۔
عراقی عورتیں

رسا نیوز ایجنسی کی عراقی میڈیا سے رپورٹ کے مطابق، مغربی موصل کی 50 سے زیادہ عورتیں اور بچے دھشت گرد گروہ داعش کے چنگل سے فرار ہوکر مغربی الرمادی میں موجود عراقی فوج کی پناہ گاہ پہونچ گئی ہیں ۔

اس خبررساں سائٹ نے بتایا کہ یہ افراد داعش کے کنٹرول میں موجود علاقے "عانہ، راوة اور القائم" سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، اور عراق فورسز نے ان کا گرم استقبال کیا ہے ۔

اس میڈیا نے بتایا کہ یہ افراد اسمگلروں کو رقم دے کر دھشت گرد داعش کے ہاتھوں سے بھاگ نکلے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ دھشت گرد گروہ داعش اپنے قبضے میں موجود انسانوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

دھشت گرد گروہ داعش کو عراق میں زبردست شکست ہوئی ہے ، اور اب بہت مختصر سا محدودہ ان کے قبضے میں رہ گیا ہے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬