‫‫کیٹیگری‬ :
07 June 2017 - 18:21
News ID: 428428
فونت
وزارت داخلہ ایران :
ایران کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کے روز تہران میں ہونے والے دونوں دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ ہو گیا ہے اور صورت حال مکمل طور پر پولیس اور سیکورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔
وزیر داخلہ ایران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی دو ٹولیوں نے بدھ کے روز بیک وقت، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کے مزار اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ پر اندھا دھند حملہ کر کے ایران میں موجود امن و امان کی صورت حال پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوشش کی۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دہشت گرد امام خمینی رح کے مزار کے احاطے میں داخل ہوئے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرا سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ چار دہشت گردوں کی دوسری ٹولی نے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اسے سیکورٹی اہلکاروں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان کے مطابق ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ تین دوسرے دہشت گرد پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کی بالائی منزل پر پہنچنے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔
ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں بارہ افراد شہید اور بیالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ صیہونی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے تہران میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬