07 June 2017 - 18:28
News ID: 428431
فونت
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو عالمی قوانین اور عرب اور اسلامی موقف کے منافی قرار دیا ہے۔
حماس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز قطر کی جانب سے حماس کی حمایت کی بابب سخت خبردار کیا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ قطر کو حماس جیسے گروہوں کی حمایت فوری طور پر ترک کر دینا چاہیے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عادل الجبیر کے اس بیان کو فلسطین اور مسلم اقوام کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

فلسطین کے عوام اور پوری امہ، سرمین فلسطین اور مقدس مقامات کی آزادی تک تحریک مزاحمت جاری رکھنے کی حامی ہے۔

حماس نے سعودی وزیر خارجہ کے بیان کو اسرائیل کے مفاد میں بتایا اور واضح کیا ہے کہ صیہونی دشمن، سعودی عرب کے اس موقف سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین کے عوام کے خلاف اور مسجد الاقصی پر جارحیت کا نیا محاذ کھول دے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬