11 June 2017 - 14:07
News ID: 428488
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے کہا : امام زمانہ(عج) کے گمنام سپاہیوں نے جو ۴۲ یا ۴۳ دہشت گرد گرفتار کئے ہیں ان میں بعض نے تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت فراہم کی۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے کہا ہے کہ دارالحکومت تہران میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ کو امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کیا اگر کبھی ہر ماہ میں ہم ایک یا  دو دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کرتے تھے یا ہفتہ میں ایک دہشت گرد ٹیم کو گرفتار کرتے تھے تو گذشتہ ماہ میں ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کررہے تھے ۔

انہوں نے بیان کیا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اس سلسلے متعدد دہشت گردانہ حملوں کو وقت سے پہلے ہی ناکام بنادیا ، لیکن اسے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے عام نہیں کیاگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ)  کے مزار پر فائرنگ اور خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اور اہم کمانڈر ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا جبکہ دہشت گردانہ حملے سے متعلق مزید سات افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جناب علوی نے کہا کہ امام زمانہ(عج)  کے گمنام سپاہیوں نے جو 42 یا 43 دہشت گرد گرفتار کئے ہیں ان میں بعض نے تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت فراہم کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬