15 June 2017 - 17:15
News ID: 428561
فونت
قطر نے امریکہ سے ایف پندرہ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جنکی مالیت بارہ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔
قطر و امریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی بحری جنگی جہاز، قطر کے درالحکومت دوحہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ قطر نے امریکہ سے ایف پندرہ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جنکی مالیت بارہ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

قطر وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا سے ایف پندرہ طیاروں کی خریداری کے لیے بارہ ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس اور متعلقہ قطری عہدیدار آئندہ ہفتے ایک دوسرے سے ملاقات اور طیاروں کی خریداری کے حتمی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

گذشتہ سال نومبر میں امریکا نے قطر کے ساتھ بہتر ایف۔ پندرہ طیاروں کی فروخت کے لیے اکیس ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق قطر نے سن دو ہزار چودہ میں دس ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا فوجی ساز و سامان خریدا تھا جن میں اپاچی ہیلی کاپٹر، پیٹریاٹ میزائل اور ہوائی جہاز شامل تھے۔

ادھر الجزیرہ ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز، قطر کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بدھ کے روز امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قطر کی العدیدہ فوجی چھاؤنی میں تعینات امریکی فوجیوں کو قطری حکام پر دباؤ کے لیے استعمال کرے تاکہ انہیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کے مطابق خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کی جانب سے قطر کا محاصرہ، العدیدہ چھاؤنی کی سرگرمیوں پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے پانچ جون کو بیک وقت قطر سے اپنے تعلقات منقطع اور سمندری، فضائی اور زمینی سرحدیں بند کردیں۔

مذکورہ ممالک نے قطر پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬