18 June 2017 - 21:48
News ID: 428602
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : استعماری و سعودی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد علما اس ملک کو ایسی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہو۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امیر المومنین حضرت علیؑ کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت قراردیا ہے ۔ پوری کائنات میں کسی دوسری شخصیت کو یہ شرف حاصل نہیں۔ حضرت علی ؑ کی محبت ہر دور میں مومن اور منافق کی پہچان رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : استعماری و سعودی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد علما اس ملک کو ایسی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہو۔

انہوں نے ایک روزنامے میں ایک ناصبی ملا کی طرف سے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اہانت آمیز رویہ اختیار کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مضمون ملک میں آگ لگانے کی ایک سازش ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس شخص کو اہلبیت اطہار علیہم السلام کی توہین کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کی : اگر ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس مضمون نگار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تو پھر احتجاج سمیت تمام قانونی و آئینی حق استعمال کرنے کے آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا مولا علیؑ کے عادلانہ کردار اور تقوی کی غیر مذاہب بھی مثالیں پیش کرتے تھے۔ دور عصر کی خارجی قوتوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علیؑ کے سیرت و کردار کو اپنی عملی زندگیوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مقررین نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔شہادت مولائے کائنات امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے سلسلے میں کراچی میں مرکزی مجلس عزا ٹھیک 10 بجے نشتر پارک میں شروع ہوئی جس سے معروف عالم دین مذہبی اسکالر جناب ریاض جوہری نے خطاب کیا بعد ازاں نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت بوتراب اسکاوٹ نے کی۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس مسجد و امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر مولانا شاہد رضا کاشفی کے زیر اقتداء ادا کی گئی۔

ملک بھر میں جاری کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا۔ بعد از احتجاج و جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں نشترپارک ،نمائش چورنگی،سی بریز ،صدر دواخانہ،ایمپریس مارکیٹ ،تبت سینٹر،ریڈیو پاکستان،بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاوس سے ہوتا ہوا خوجا مسجد کھارادر سے حسنیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬