22 June 2017 - 16:55
News ID: 428663
فونت
مراجع کرام و سیاسی رہنماوں نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ سے منسلک عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ۔
روز قدس

 و سیاسی رہنماوں نے عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کی اپیل کی

مراجع کرام و سیاسی رہنماوں نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ سے منسلک عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد آیت اللہ مکارم شیرازی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ سے منسلک عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

ایرانی مذہبی شہر قم میں موجود آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے خصوصی پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ عالم اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے مقصد کے لئے عالمی یوم القدس میں ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف ریلیوں میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے دنیا میں بسنے والے مسلم برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے اور بیت المقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی بھرپور انداز سے مذمت کریں۔

انہوں نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست ایک خطرناک سرطانی جراثیم ہے جس کو صفحہ ہستی سے مٹانا پڑے گا۔

گزشتہ روز صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی کہا کہ ایران کی دلیر قوم سمیت پوری دنیا کی مسلم برداری اس سال عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں مزید ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ شرکت کریں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی القدس دن کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان دنیا والوں پر ثابت کریں گے کہ عالم اسلام فلسطینیوں پر ناجائز صیہونی ریاست اور ان کے غاصب فورسز کے مظالم کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے اور ان سخت لمحات میں پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی فتح کے کچھ ہی عرصے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔

عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صیہونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔

اس دن کےموقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حق اور مقبوضہ سرزمین کی آزادی کے لئے مظاہرے کئے جاتے ہیں۔

القدس، مسلمانوں کا قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد، فلسطینیوں کی حقیقی سرزمین ہے جس پر صیہونیوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مدد سے 1948 ناجائز قبضہ جمایا۔

قابض صیہونی ریاست کے جرائم پر فلسطینی عوام کے احتجاج کو انتفاضہ کا نام دیا گیا ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ اب بھی صیہونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے اسیر ہیں جن کی صورتحال ابتر اور عالمی برادری کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬