23 June 2017 - 18:23
News ID: 428675
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران سمیت تمام جھوٹے بڑے شہروں میں آج فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم قدس منایا گیا ، ایرانی عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کر کے اسرائيل اور اس کی حامی عالمی سامراجی طاقتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے ۔
یوم قدس ریلی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران سمیت  تمام جھوٹے بڑے شہروں میں آج فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم قدس منایا  منایا گیا ،  ایران عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت ک رکے اسرائيل اور اس کی حامی عالمی سامراجی طاقتوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بہت بڑي ریلی کا اہتمام کیا گيا ، جبکہ اصفہان، شیراز، تبریز، مشہد مقدس ، قم، مازندران ، گرگان، گیلان، زنجان ، اردبیل ، قزوین ،یزد ۔ لرستان ، اراک اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بہت بڑی اور عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔

ایران کے مؤمن اور روزہ دار عوام نے یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد ، یکجہتی اور فلسطین کو آزاد کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریلیوں میں شریک عوام  نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ  مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ  اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔

یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظآلم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ بعض امریکی اتحادی عرب ممالک آج تک فلسطین کو فروخت کرچکے ہوتے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬