26 June 2017 - 23:45
News ID: 428727
فونت
ہندوستان کے وزیر انتظام کشمیر میں عیدالفطر کے موقع پر حالات کشیدہ رہے اور کئی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی تاہم کئی علاقوں منجملہ پلواما، شوپیاں اور اننت ناگ سمیت مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے اور کشمیری مظاہرین نے ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کے پیش نظر سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد کشمیری رہنماؤں منجملہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کر دیا۔

جبکہ جے کے ایل ایف کے رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا۔جموں و کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے مزید سخت اقدامات کئے تاہم نماز عید کے بعد کئی علاقوں میں کشمیریوں نے حکومت مخالف مظاہرے کئے اور شدید نعرے لگائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬