‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2017 - 23:49
News ID: 428728
فونت
احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ نشان حیدر، علامہ نعیم الحسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش اور علامہ عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔
 احتجاجی مظاہرہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعة الوداع کو پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں اور 100 سے زائد شہادتوں کے خلاف انچولی، ملیر، جعفر طیار، گلبرگ، نیو رضویہ، عباس ٹاؤن، گلبہار، گلستانِ جوہر، سولجربازار، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، محمود آباد اور رضویہ فیز 1 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ نشان حیدر، علامہ نعیم الحسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش اور علامہ عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔

اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ہونے والے دھماکے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمعة الوداع کے روز ہائی الرٹ کے باوجود کیسے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں کوئی بولنے والا نہیں ہے، جس قوم کا یہ حال ہو جائے، وہاں دشمن گھر میں داخل ہوکر مارتا ہے، اگر حکومت نے گذشتہ دھماکوں پر ایکشن لے لیا ہوتا تو آج اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬