26 June 2017 - 23:57
News ID: 428730
فونت
مفتی منیب الرحمان:
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا، میں نے سوگ منانے کی مخالفت نہیں کی بلکہ میڈیا سےگفتگو میں کہا تھا کہ عید ایک عبادت ہے، اس کا میلوں ٹھیلوں سے رابطہ نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں ہونیوالے پے در پے سانحات پر افسردہ ہے، پوری قوم عیدالفطر کے موقع پر ملکی ترقی، سالمیت اور امن کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرے۔
مفتی منیب الرحمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید عبادت کا نام ہے میلے یا خرافات کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے کہا کہ عید پر سوگ منانے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، میرے اس بیان کو غلط انداز میں رپورٹ کیا گیا، میں نے سوگ منانے کی مخالفت نہیں کی بلکہ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عید ایک عبادت ہے، اس کا میلوں ٹھیلوں سے رابطہ نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں ہونیوالے پے در پے سانحات پر افسردہ ہے، پوری قوم عیدالفطر کے موقع پر ملکی ترقی، سالمیت اور امن کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرے۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ رمضان کے آخری ایام میں کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے اور اب احمد پور شرقیہ میں بڑا سانحہ ہوا، ان سانحات پر قوم دکھی ہے اور اس دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحات کے بعد آنیوالی عید کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ عید نہیں منائی جا ئے گی، عید کسی میلے ٹھیلے کا نام نہیں، ایسی باتوں کا اسلامی تصور سے تعلق نہیں، عید عبادت کا نام ہے، اور عبادت کو عبادت کے طور پر ہی منایا جانا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬