27 June 2017 - 12:11
News ID: 428736
فونت
علی لاریجانی :
ایران کے اسپیکر نے کہا : موجودہ حالات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم ہونے کے باوجود ایران میں جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے گزشتہ شام جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوروشیا کی اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک کے اسپیکروں کے اجلاس خطے میں پائیدار سلامتی کے قیام اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوروشیائی اسپیکروں کے اجلاس پہلی بار گزشتہ سال ہوا جس کی تشکیل میں ایران کا اہم اور تعمیری کردار ہے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ایشیا ممالک کے سربراہوں اور بعض پورپی ممالک کے حکام، اس تنطیم کے ساتھ موثر تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات کے باوجود ایسی تنظیموں اور اداروں کی تشکیل، خطے کے پائیدار امن کے قیام اورممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

لاریجانی نے بتایا کہ اس اجلاس میں خطے کے اہم مسائل بشمول علاقائی سیکورٹی، توانائی کے استعمال اور اقتصادی سرمایہ کاری کے مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اطہار کیا کہ یوروشیا کی اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک کے اسپیکروں کے اجلاس کی تشکیل، یوریشیا کے مسائل کے حل کے لیے فعال طور پر عمل درآمد کرے گا۔

علی لاریجانی نے بتایا کہ وہ اس اجلاس میں کوریائی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا جس ملاقاتیں کے اہم مقصد جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم، موجودہ حالات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم ہونے کے باوجود ایران میں جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران کي مجلس (پارليمنٹ) کے سپيکر علي لاريجاني کي قيادت ميں ايراني نمائندوں کا وفد پير کے روز يوريشيا کے دوسرے پارليماني اجلاس ميں شرکت کے لئے جنوبي کوريا کے دارالحکومت سيول روانہ ہوگيا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬