‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2017 - 23:35
News ID: 428782
فونت
آ‌یت الله نوری همدانی نے قم کے گورنر سے ملاقات میں تاکید کی ؛
حضرت آیت الله نوری همدانی نے سماج اور عوام کی خدمت کو حکام و سربراہان مملکت کے لئے ایک بہترین موقع جانا ہے اور اس وضاحت کے ستھ کہ اس بہترین موقع کی قدر کرنی چاہیئے اور لوگوں کی مشکلات کو فورا حل کرنے کی تاکید کی ہے ۔
آیت اللہ نوری ہمدانی و  سید مهدی صادقی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے گورنر سید مهدی صادقی نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی سے ملاقات اور قم کی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔

یہ ملاقات جو کہ عید سعید فطر کی مناسبت سے منعقد ہوئی قم کے گورنر نے اس مبارک ایام کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے قم المقدس میں انجام دی گئی ترقی و تعمیراتی امور کی رپورٹ پیش کی اور قم میں منعقد ہوئی گذشتہ الکشن کی رپورٹ کو تفصیلی طور پر بیان کیا ۔

اس ملاقات و گفت و گو میں حضرت آیت الله نوری همدانی نے سماج اور عوام کی خدمت کو حکام و سربراہان مملکت کے لئے ایک بہترین موقع جانا ہے اور اس وضاحت کے ستھ کہ اس بہترین موقع کی قدر کرنی چاہیئے اور لوگوں کی مشکلات کو فورا حل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے ملک میں قم مقدس کی منزلت بلکہ تمام دنیا میں بہت ہی اہم جانا ہے اور اس مقدس شہر قم کی عظیم استعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مقدس شہر پر خاص توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬