25 July 2017 - 23:36
News ID: 429168
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی میڈيا کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے ایرانی کشتی کی طرف خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئےفائرنگ کی لیکن ایرانی کشتی نےکسی اشتعال کے بغیر اپنی ماموریت جاری رکھی۔
سپاہ پاسداران اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی میڈيا کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے ایرانی کشتی کی طرف خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئے فائرنگ کی لیکن ایرانی کشتی نےکسی اشتعال کے بغیر اپنی ماموریت جاری رکھی۔

ایرانی سپاہ کے مطابق ایران کی بحری کشتی بین الاقوامی سمندر میں گشت پر ماور تھی ۔

جس کی طرف امیرکی بحری جہاز نے دو گولے فائر کئے لیکن ایرانی کشتی اپنی ماموریت پر گامزن رہی جبکہ کچھ دیر کے بعد امریکی جنگی جہاز نے بھی علاقہ کو ترک کردیا۔

واضخ رہے کہ سی این این نے اپنی ایک خـر میں کہا تھا کہ امیرکی جنگی جہاز نے ایران کی بحری کشتی کی سمت فائرنگ کی۔ ایران نے امریکی بحریہ کے اقدام کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قراردیا ہے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬