‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2017 - 23:51
News ID: 429172
فونت
حجت الاسلام سید علی عباس نقوی:
ورکشاپ سے خطاب میں ادارہ التنزیل پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد و وحدت قرآن کے اصولوں پر چل کر ہی حاصل ہوگی لہٰذا ہمیں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، پاکستان اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ مسلمان اپنی دینی تعلیمات کے مطابق امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
حجت الاسلام سید علی عباس نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  قرآن حکیم امت مسلمہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے، پاکستان کی سرزمین قرآن کی تعلیمات سے منور ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل پاکستان کے سربراہ استاد حجت الاسلام  ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے سالانہ ’’تقریب تقسیم انعامات طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد و وحدت قرآن کے اصولوں پر چل کر ہی حاصل ہوگی لہٰذا ہمیں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ مسلمان اپنی دینی تعلیمات کے مطابق امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ ہمارے بچوں اور نوجوانوں میں بھائی چارے، امن و سلامتی کا باعث بنے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ التنزیل پاکستان کے مسؤل علامہ سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ نئی نسل کو قرآنی اصولوں اور محبت اہل بیت کی بنیاد پر تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طفلان مسلم ورکشاپ کے بچے کربلا کے بچوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے امن و وحدت کا پیغام لیتے ہوئے آئندہ آنے والے دنوں میں دہشتگردی کے ناسور کو وطن عزیز سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہمار ا ملک انشاء اللہ امن کا گہوارہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہر شعبے میں روشن ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بچوں اور والدین نے شرکت کی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬