‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2017 - 23:53
News ID: 429173
فونت
سنڈیکیٹ نے اس موقع پر ۴ ارب ۳۰ کروڑ سے زائد مالیت کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی اور اس موقع پر ممبران سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی مالی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے ممبران سنڈیکیٹ کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی کاموں کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔
سرگودہا یونیورسٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی بجٹ، مختلف شعبہ جات کی تنظیم نو، فارمیسی اور انجینئرنگ کالج میں اساتذہ کے تقرر کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے ممبران سنڈیکیٹ کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی کاموں کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی۔ رجسٹرار یونیورسٹی و سیکرٹری سنڈیکیٹ مدثر کامران نے ایجنڈا پیش کیا۔

سنڈیکیٹ نے اس موقع پر 4 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی اور اس موقع پر ممبران سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی مالی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ پنجابی اور فارسی کو شعبہ اُردو میں ضم کر دیا جائے، اس نئے شعبے کا نام ڈیپارٹمنٹ آف اردو اینڈ اورینٹل لینگوئجز ہو گا، جبکہ شعبہ عربی کو شعبہ اسلامک سٹڈیز میں ضم کر دیا گیا ہے اور اس نئے شعبے کا نام ڈیپارٹمنٹ آف عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ہو گا۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں گزشتہ ماہ ہونے والے سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے اساتذہ کے تقرر کی منظوری دی گئی۔

س موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز، ممبر صوبائی اسمبلی محمد وارث کلو، ممبر صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، ایڈیشنل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شیخ تنویر جبار، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد محمود الحسن بٹ، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ اینڈ آڈٹ محمد شفیق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل اتھارٹی سرگودھا محمد اظہر خان، نمائندہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سرفراز گجر، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج میانوالی ڈاکٹر محمد اشرف نیازی، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر غلام یٰسین چوہان اور پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم بھی موجود تھیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬