26 July 2017 - 18:20
News ID: 429185
فونت
شامی فضائیہ کے حملے میں دہشت گردوں کا فوجی ساز و سامان تباہ اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 جنگی جہاز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے جنوبی داخلی راستے پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان تباہ ہوگیا ہے۔

شامی فوج کے جوانوں نے مشرقی حمص کےعلاقے بغلیہ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اور اطلاع یہ ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی افواج نے مشرقی رقہ کے نواحی علاقے جریح میں واقع تیل کے کنوؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شام کا شہر رقہ دہشت گرد گروہ داعش کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور شامی فوج اور کرد ملیشیا اس شہر کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬