04 August 2017 - 22:53
News ID: 429331
فونت
ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے برائے امور حج نے کہا کہ اس سال حج میں ہمارا پیغام امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی ہے۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے برائے امور حج نے کہا کہ اس سال حج میں ہمارا پیغام امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی حجاج کے سربراہ علامہ 'سید علی قاضی عسکر' نے جمعہ کے روز 'مدینہ منورہ' پہنچنے پر ایرانی حج امور کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ایرانی زائرین امن اور سکون میں ہے اور ہم حج کے ایام میں ہرگز فرقہ وارانہ یا مسلکی مسائل کے پیچھے تھے اور نہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کی وحدت اور اسلامی فرقوں کو نزدیکی لانا ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

علامہ قاضی عسکر نے حرمین شریفین کی سلامتی کو نہایت اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی حجاج سمیت تمام ممالک کے زائرین حج کے عظیم فریضے کو یکجہتی اور باہمی اتحاد کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 رکنی ایرانی سفارتی وفد بھی اس وقت مدینہ میں موجود ہے جس کا مقصد ایرانی زائرین کو قونصلر خدمات فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال 600 کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ایرانہ شہری حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں 40260 مرد اور 40336 خواتین شامل ہیں اور ان کو ملک کے 20 شہروں سے 335 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچا دیا جائے گا۔

زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 30 جولائی کو شروع ہوا جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬