07 September 2017 - 15:59
News ID: 429546
فونت
حجت الاسلام سید عبدالحسین الحسینی :
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : روہنگیائی مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک امت مسلمہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے۔
روہنگیا مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید عبدالحسین الحسینی نے برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظلم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور نام نہاد اسلامی اتحاد کی فوج کیوں خاموش ہے۔؟

روہنگیائی مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک امت مسلمہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے۔

 انسانی حقوق کی علبدرار تنظیمیں کہاں غائب ہیں۔؟ اسلام کا ٹھیکیدار سعودی عرب کہاں ہے۔؟ حکومت پاکستان نے اب تک اس حوالے سے کوئی واضح موقف نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگہ دیشی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر اپنی سرحدیں بند کرکے یزدیت کا ثبوت دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر برما میں جاری اس ظلم کیخلاف ملک گیر بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬