01 September 2017 - 23:48
News ID: 429761
فونت
پاراچنار اور اس کے مضافات میں شہداء کے کم عمر بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے پاراچنار کے مختلف دیہاتوں کے امام بارگاہوں اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔
پاراچنار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شہید فاؤنڈیشن پاکستان کیجانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی پاراچنار میں شہداء کے یتیم بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ پاراچنار اور اس کے مضافات میں شہداء کے کم عمر بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے پاراچنار کے مختلف دیہاتوں کے امام بارگاہوں اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں علامہ سید عابد الحسینی، شہید فاؤنڈیشن کے اراکین، انجمن حسینیہ کے اراکین، علاقائی عمائدین اور شہداء کے بچوں کے علاوہ دیگر افراد کافی تعداد میں شریک ہوئے۔ بچوں نے اپنی پسند سے جانور چُنے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬